اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سعودی عرب کے سفیر تامر السبحان عراق سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
حکومت عراق نے سعودی عرب سے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ وہ عراق میں اپنے سفیر تامر السبحان کو تبدیل کرے اور اس سے درخواست کے بعد سعودی عرب نے عراق میں اپنے سفیر کو تبدیل کیا ہے۔
سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت سعودی عرب نے عبدالعزیز الشمری کو تامر السبحان کی جگہ بغداد میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔
سعودی عرب کی نویز ایجنسی الجبل کی رپورٹ کے مطابق حکومت سعودی عرب نے عبدالعزیز الشمری عراق میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ عبدالعزیز الشمری فوجی افسر ہیں اور وہ بہت جلد تامر السبحان کی جگہ کام شروع کردیں گے۔
عراق کی وزارت خارجہ نے گذشتہ ہفتے سعودی عرب سے باقاعدہ طور پر درخواست کی تھی کہ وہ بغداد میں اپنا سفیر تبدیل کرے کیونکہ عراق میں سعودی عرب کے سفیر نے متنازع بیان دے کر عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 25 سال کے بعد عراق میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہے اور تامر السبحان کو عراق میں اپنا سفیر بنا کر بھیجا تھا۔
.......
/169